Top 10+ Best Saghar Siddiqui Poetry at Ishqekalam offers a heartfelt way to express emotions through beautiful verses. His Shayari and Ghazals are beloved by poetry enthusiasts for their depth and elegance. At Ishqekalam, you can explore a wide collection of 2 and 4-line poetry by Saghar Siddiqui, perfect for sharing with friends and family. Download Saghar Siddiqui poetry images and spread the charm of his words with your loved ones. Over the years, numerous books have celebrated his timeless Shayari. Whether you prefer Urdu or English translations, you’ll find an array of Saghar Siddiqui poetry across different themes and categories to suit your taste.
Best saghar siddiqui poetry | 2 line Poetry
جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائی
اس عہد کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے
موت کہتے ھیں ، جس کو اے ساغر
زندگی کی ، کوئی کڑی ھو گی۔
ہائے آداب محبت کے تقاضے ساغرؔ
لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا
حشر میں کون گواہی مری دے گا ساغرؔ
سب تمہارے ہی طرفدار نظرآتے ہیں
زُلف بل کھا رھی ھے ، ماتھے پر
چاندنی سے صبا ، لڑی ہو گی
وقت کی عمر کیا بڑی ہو گی
اِک تیرے وصل کی گھڑی ہو گی
دستکیں دے رھی ھے ، پلکوں پر
کوئی برسات کی جَھڑی ہو گی
میرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں
آج پھر بجھ گئے جل جل کے امیدوں کے چراغ
آج پھر تاروں بھری رات نے دم توڑ دیا
الجھی تھی عقل و ہوش میں ساغر رہِ حیات
میں لے کے تیرا نام فناہ سے گزر گیا
ہر شگوفہ سناں کی صُورت ہے
موسم گُل خزاں کی صُورت ہے
ایسے زخموں کو کیا کرے کوئی
جن کو مرہم سے آگ لگ جائے
آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا
اپنے اجڑے ہوئے گلشن کو بہت یاد کیا
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں
میرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں
کیسے بھر آئیں سر شام کسی کی آنکھیں
کیسے تھرائی چراغوں کی ضیا یاد نہیں
ایسے کچھ لوگ جنہیں صاحبِ اخلاص کہیں
پھر مرے حالِ پریشاں سے اُلجھ بیٹھے ہیں
دوچار دن کی بات ہے یہ زندگی کی بات
دوچار دن کے پیار کا قائل نہیں ہُوں دوست
تم گئے رونق بہار گئی
تم نہ جاؤ بہار کے دن ہیں
[…] Top 10+ Best saghar siddiqui poetry […]
[…] Top 10+ Best saghar siddiqui poetry […]